اسٹیٹ بینک آف انڈیا اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد اور دیگر بینکس کے تمام
جزوقتی ملازمین جو گزشتہ 15تا20برس سے خدمات انجام دے ہیں اپنی خدمات
کو باقاعدہ بنانے کے مطالبہ پر کل حیدرآباد کے اندراپارک پر دھرنا دیں گے۔اپنے بیان میں آل انڈیا آل بینکس اوبی سیز امپلائیز
ویلفیر ایسوسی ایشن کے
قومی کنوینر جیاپرساد نے کہا کہ یونین نے تمام جماعتوں کے لیڈروں بشمول اہم
شخصیتیں جیسے جسٹس چندراکمارپروفیسر پی ایل ویشویشورراو پروفیسر
بھکیا بنگیا سنگارینی کالریز جے اے سی لیڈر ڈاکٹر سی شنکر اور دیگر بینکس
کے ٹریڈیونین لیڈر اس دھرنے میں شرکت کریں گے۔